Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی: پُراعتماد انڈیا کو آج آسٹریلیائی چیلنج درپیش

ہاکی: پُراعتماد انڈیا کو آج آسٹریلیائی چیلنج درپیش

لندن ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پہلی مرتبہ فائنل میں داخلہ داؤ پر لگا ہے، اور پُراعتماد انڈیا پوری کوشش کرے گا کہ 36 ویں ہیرو چمپینس ٹروفی کے اپنے آخری لیگ میچ میں کل یہاں آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کے چیلنج سے اچھی طرح نمٹا جائے۔ انڈیا دو ماہ قبل ایپوہ (ملائیشیا) کے سلطان اذلان شاہ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں چار گول سے ہارا تھا۔ کل آسٹریلیا کے مقابل فتح ہندوستان کو چمپینس ٹروفی کے فائنل میں پہنچا دے گی، بلکہ ڈرا بھی خطابی مقابلے تک اُن کی رسائی کے امکانات کو باقی رکھے گا۔ آسٹریلیا نے بلجیم کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ پائی۔ ڈیفنڈنگ چمپینس جرمنی اور برطانیہ کا میچ ڈرا (1-1)ہوا، اور جرمنی فائنل کی دوڑ سے خارج ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT