Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی کوچ والش سے نیا معاہدہ

ہاکی کوچ والش سے نیا معاہدہ

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈرامائی انداز میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کے دوسرے دن ہی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کو برقرار رہیں گے، جیسا کہ آسٹریلیا کے سابق اولمپین نے یہاں اسپورٹس عہدیداروں سے ایک ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران عہدیداروں نے انہیں نیا معاہدہ فراہم کرنے

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈرامائی انداز میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کے دوسرے دن ہی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کو برقرار رہیں گے، جیسا کہ آسٹریلیا کے سابق اولمپین نے یہاں اسپورٹس عہدیداروں سے ایک ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران عہدیداروں نے انہیں نیا معاہدہ فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔ وزارت اسپورٹس اور ایس اے آئی کے عہدیداروں سے ایک مصروف ترین ملاقات کے بعد 60 سالہ والش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے استعفے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ والش کے ساتھ نئے معاہدہ کے ضمن میں وزیر اسپورٹس سربانندا سونوول نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ایس اے آئی کی کاوشوں کے باعث ٹیری والش واپس آچکے ہیں اور مجھے ہندوستانی ہاکی کا تابناک مستقبل بھی نظر آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT