Wednesday , December 19 2018

ہاکی : ہندوستان نے آسٹریلیا کو ہرایا

پرتھ ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایس وی سنیل نے آخری سیشن میں گول بناتے ہوئے ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 1-0 سے کامیابی دلائی۔ 4 میچس کی اس سیریز میں تیسرا ٹسٹ ہندوستان نے جیت لیا اور اب وہ 2-1 کی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ روپیندر پال سنگھ اپنے کریر کا 100 واں انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔ کپتان سردار سنگھ کی غیرموجودگی میں انہوں نے ٹیم کی

پرتھ ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایس وی سنیل نے آخری سیشن میں گول بناتے ہوئے ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 1-0 سے کامیابی دلائی۔ 4 میچس کی اس سیریز میں تیسرا ٹسٹ ہندوستان نے جیت لیا اور اب وہ 2-1 کی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ روپیندر پال سنگھ اپنے کریر کا 100 واں انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔ کپتان سردار سنگھ کی غیرموجودگی میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی۔ ہندوستانی کھلاڑی ابتداء ہی سے آسٹریلیا کے ڈیفنڈرس کیلئے مشکلات کھڑی کرتے رہے لیکن پہلے سیشن میں کوئی گول نہ بن سکا۔ دوسرا سیشن بھی بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ تیسرے سیشن کے 34 ویں منٹ میں ایس وی سنیل نے اکشادیپ سنگھ سے گیند حاصل کرتے ہوئے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ ٹیم کو سبقت حاصل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کا موڈ جارحانہ ہوگیا تھا اور اس کے بعد آسٹریلیا کو دفاع کرنے میں مشکل پیش آئی۔ آسٹریلیا کی ٹیم آخر تک بھی گول نہیں بنا پائی۔ جاریہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT