Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی : ہندوستان نے اسپین کو ہرایا

ہاکی : ہندوستان نے اسپین کو ہرایا

سانت کوگات ڈیل والیز (اسپین) ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم جیت کی راہوں پر لوٹ آئی اور جاریہ دورۂ یورپ کے چوتھے میچ میں آج یہاں میزبان اسپین کو 2-0 سے شکست دے دی۔ اپنے پہلے مرحلے کے دو میچوں میں فرانس کے خلاف فاتح بن کر ابھرنے کے بعد انڈیا نے یورپ ٹور کے دوسرے مرحلے کا آغاز دوشنبہ کو اسپین کے خلاف 1-4 کی مایوس کن شکست کے ساتھ کیا تھا۔ تاہم سردار سنگھ زیرقیادت ٹیم نے اسپین کے خلاف دوسرے میچ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے مساوی کردی۔ رمن دیپ سنگھ (17 واں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (33) نے گول بنائے۔ یہ دونوں کھلاڑیوں نے فیلڈ گول کے ذریعے ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

TOPPOPULARRECENT