Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی :ہندوستان نے ایشیاء کپ جیت لیا

ہاکی :ہندوستان نے ایشیاء کپ جیت لیا

براعظمی فتح کیلئے 10 سالہ انتظار ختم ، ملائیشیا کو شکست
ڈھاکہ ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی میں براعظمی سطح پر فتح کیلئے ہندوستان کا 10 سال سے جاری انتظار بالآخر آج ختم ہوگیا جب اس نے ایشیاء کپ ہاکی چمپئین شپ کے فائنل میں طاقتور حریف ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دیدی ۔ اس ٹورنمنٹ کی تاریخ میں ہندوستان کی یہ تیسری خطابی فتح ہے ۔ قبل ازیں 2007 ء کے دوران چینائی میں منعقدہ ایشیاء کپ فائنل میں بھی ہندوستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ ہندوستان نے آج کھیل کے تیسرے منٹ میں امن دیپ سنگھ اور 29 ویں منٹ میں للت اپادھیائے کے ذریعہ گول بناتے ہوئے ملائیشیا کی امیدوں پر پانی پھیرد یا جو پہلی مرتبہ فائنل مقابلے میں پہونچا تھا ۔ ملائیشیائی ٹیم اب تک کے بہترین کھیل کامظاہرہ کی اور سخت جانفشانی سے مقابلہ کیا ۔ ان کی کوشش 50 ویں منٹ میں بار آور ثابت ہوئی ۔ جب شاہ ایل صباح نے ایک گول بنایا ۔ عالمی زمرہ بندی میں چھٹویں مقام کی حامل ہندوستانی ٹیم کو فائنل کے آخری 10 منٹ میں الجھن و پریشانی درپیش رہی جب ملائیشیائی ٹیم نے اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ تاہم مضبوط ہندوستانی دفاع نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT