Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاگڈ ، ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کے دوبارہ چیف کوچ مقرر

ہاگڈ ، ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کے دوبارہ چیف کوچ مقرر

نئی دہلی۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی سنیل ہاگڈ ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کی چیف کوچ ہاگڈ ٹھیک ایک سال بعد ماتھیاس اہرینس کی نائب کی حیثیت سے ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم میں واپس ہورہے تھے کہ حالات کی اچانک تبدیلی نے انہیں ان کے سابق عہدہ پر پہونچا دیا ہے چنانچہ وہ چیف کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سنیل ہاگڈ تقریباً دو سال تک ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کی چیف کوچ رہ چکے ہیں اور گزشتہ نومبر میں انہوں نے شخصی وجوہات کی بناء پر سبکدوشی اختیار کی تھی۔ ہاکی انڈیا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ہاگڈ بحیثیت کوچ دوبارہ واپس ہوں گے، لیکن حالات نے اچانک تبدیلی اختیار کی اور ہاگڈ نے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سے تفصیلی بات چیت کے بعد اعلان کیا کہ وہ بحیثیت اسسٹنٹ نہیں بلکہ چیف کوچ کی حیثیت سے ٹیم میں واپس ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT