Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ہبت اللہ اخوند زادہ طالبان کے نئے قائد

ہبت اللہ اخوند زادہ طالبان کے نئے قائد

کابل۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے بھی بالآخر اس بات کی توثیق کردی کہ ان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور گزشتہ ہفتہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے اور ان کے جانشین کے نام کا اعلان کردیا۔ دریں اثناء ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں شورش پسند گروپ نے ملا ہبت اللہ اخوند زادہ کو گروپ کے نئے سربراہ بنائے جانے کی اطلاع دی جو دراصل ملا منصور اختر کے دو نائبین میں سے ایک ہیں۔ طالبان کی ایک میٹنگ میں ہبت اللہ کی تقرری پر متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو ملامنصور اختر کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی ہلاکت نے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا کیونکہ پاکستان کی سرحد میں اس نوعیت کے ڈرون حملہ میں کسی طالبان قائد کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع شہروں میں پاکستانی حکام طالبان کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں جبکہ طالبان 2001ء سے افغانستان کی حکومت کو بے دخل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT