Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / ہتک عزت معاملہ میں 23اپریل کو راہل گاندھی کی پیشی

ہتک عزت معاملہ میں 23اپریل کو راہل گاندھی کی پیشی

تھانے۔17جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک لیڈر کی طرف سے ان کے خلاف درج کرائے گئے ہتک عزت معاملہ میں 23اپریل کو تھانے کی عدالت میں پیش ہوں گے ۔راہل کی آج اس معاملہ میں بھیونڈی کی ایف سی جے ایم ایل ایم پٹھان کی عدالت میں پیش تھی۔ آر ایس ایس لیڈر نے مارچ2014میں انتخابی اجلاس کے دوران کے تبصرو ں پر اعتراض کرتے ہوئے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔مسٹر گاندھی کے وکیل نے سیاسی اور پارٹی سے متعلق کاموں میں مصروف رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے اگلی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔ کانگریس صدر اس معاملہ میں 23اپریل کو اپنا موقف رکھ سکتے ہیں۔شکایت کنندگان کے وکیل نے اس بات پر سخت اعتراض ظاہر کیا کہ دونوں فریقوں کو آج سماعت کیلئے بلائے جانے کے بعد اگلی تاریخ لینے کیلئے کہا گیا۔ انہوں نے عدالت پر ملزم کو زیادہ ترجیح دینے کا الزام لگایا۔

TOPPOPULARRECENT