Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / ہتک عزت مقدمہ میں مختار عباس نقوی بری ‘ صابر علی دستبردار

ہتک عزت مقدمہ میں مختار عباس نقوی بری ‘ صابر علی دستبردار

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج فوجداری ہتک عزت مقدمہ میں بری کردئے گئے جبکہ درخواست گذار سابق جے ڈی یو لیڈر صابر علی نے عدالت سے کہا کہ دونوں کے مابین صلح ہوگئی ہے ۔ صابر علی نے 16 ستمبر کو مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی وزیر انہیں انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل سے جوڑنے کیلئے تحریری معذرت خواہی کریں۔ عدال

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج فوجداری ہتک عزت مقدمہ میں بری کردئے گئے جبکہ درخواست گذار سابق جے ڈی یو لیڈر صابر علی نے عدالت سے کہا کہ دونوں کے مابین صلح ہوگئی ہے ۔ صابر علی نے 16 ستمبر کو مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی وزیر انہیں انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل سے جوڑنے کیلئے تحریری معذرت خواہی کریں۔ عدالت نے اس مقدمہ میں 9 جولائی کو مختار نقوی کو ضمانت فراہم کردی تھی ۔ آج جیسے ہی عدالت میں کارروائی کا آغاز ہوا صابر علی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گذار اور نقوی کے مابین مصالحت ہوگئی ہے اور اس مسئلہ کو ختم کردیا جائے ۔ انہوں نے فوجداری مقدمہ سے دستبرداری کیلئے بھی درخواست پیش کردی تھی ۔ عدالت نے اس کو قبول کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT