Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہتھورا سنگھے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ہتھورا سنگھے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ڈھاکہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق سری لنکن بیٹسمین چندیکا ہتھورا سنگھے کو ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہیں دو برس کا معاہدہ پیش کیا گیا ہے۔ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے ہتھورا سنگھے کی دو سال کیلئے باضابطہ طور پر کوچ کی حیثیت سے تقرر کا اعلان کیا۔ بی سی بی کے چیف نظم الحسن کے بموجب بنگلہ ٹیم کو اچھی سے اچھی کوچنگ فراہم کرنا چاہتے ہیں اس لئے چندیکا ہتھورا سنگھے بہترین انتخاب ہیں۔ نیز ہتھورا سنگھے آئندہ ماہ اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہتھورا سنگھے کو آسٹریلین کوچ شین جرگینسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہتھورا سنگھے اس سے قبل نیو ساوتھ ویلز کے اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، نئی ذمہ داری ملنے کے بعد انہوں نے اس عہدے کو چھوڑ دیا ہے۔ 45 سالہ ہتھورا سنگھے سری لنکا کی جانب سے 26ٹسٹ اور 35 ونڈے مقابلیکھیل چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT