Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہتھورا سنگھے سری لنکا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

ہتھورا سنگھے سری لنکا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو۔9 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر چندیکا ہتھورا سنگھے کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا اور وہ سری لنکن کرکٹ کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ بن گئے ہیں۔ہتھورا سنگھے بطور سری لنکائی کوچ 20 دسمبر کو ہندوستان کے خلاف مجوزہ ٹی ٹونٹی سیریز سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے تاہم دورہ بنگلہ دیش ان کی بطور کوچ پہلی مکمل سیریز ہو گی۔ہتھورو سنگھے رواں برس اکتوبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے 2019 ورلڈ کپ تک معاہدہ تھا تاہم ہتھوروسنگھے نے اپنے ملک کی ٹیم کی کوچنگ کی خاطر قبل از وقت بی سی بی سے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔سری لنکائی کرکٹ بورڈ سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ اور چندیکا ہتھورو سنگھے کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر تین سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور وہ 2020 تک ٹیم کے کوچ رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہتھوراسنگھے 2011 کے بعد سری لنکن ٹیم کے گیارہویں ہیڈ کوچ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT