Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ہجوم نے مقتول پی ڈی پی لیڈر کے مکان کو آگ لگا دی

ہجوم نے مقتول پی ڈی پی لیڈر کے مکان کو آگ لگا دی

سرینگر۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اندرون چوبیس گھنٹے پی ڈی پی لیڈر محمد رمضان شیخ کی فیملی کو دو مرتبہ صدمہ ہوا۔ گزشتہ شب وہ حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کی گولیوں کا شکار ہوگئے اور آج ان کے مکان کو شرپسندوں نے آگ لگا دی جو دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی ہلاکت کے لئے ان کی ارکان خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔ یہ عسکریت پسند ، پی ڈی پی لیڈر کے مکان میں گھس پڑے تھے۔ رمضان شیخ سابق سرپنچ اور پی ڈی پی ورکر تھے جنہیں ضلع شوپیان کے ہمہونا میں واقع ان کی قیام گاہ پر عسکریت پسندوں نے قتل کرڈالا ۔ پولیس کے مطابق حزب المجاہدین کے کارکنوں نے آج محمد رمضان کے مکان پر حملہ کیا اور غم زدہ خاندان کو دوہرا صدمہ پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT