Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ہجوم کے ہاتھوں جنید کا قتل:دہلی بلدیہ کے عملہ کی ضمانت منظور

ہجوم کے ہاتھوں جنید کا قتل:دہلی بلدیہ کے عملہ کی ضمانت منظور

چندی گڑھ : پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو رامیش ورم داس کی ضمانت منظور کر لی ہے۔رامیش ورم داس دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ہیلت منسٹر ہے۔

انہیں ۱۶ ؍سالہ جنید کے قتل کے معاملہ کی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔جنید خان کو پچھلے سال جون میں ٹرین میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کردیا گیا تھا۔جسٹس اے بی چودھری نے داس کی ضمانت منظور کی ۔۵۲ ؍ سالہ رامیش ورم داس جو ہریانہ پلوال ضلع کامتوطن ہے۔

انہوں نے ایک درخواست داخل کی کہ ان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے ۔

بغیر کسی وجوہ کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے دعوا کیا کہ جنید کی موت ٹرین میں سیٹ کے معاملہ میں ہوئی بحث و تکرار میں ہوئی لڑائی میں واقع ہوئی۔یہ واقعہ ہریانے میں اوکلہ اوراسوٹی کے درمیان پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT