Thursday , December 13 2018

ہدہد طوفان سے مشرقی گوداوری ضلع کو 507 کروڑ کے نقصان کا ادعا

راجمنڈری 27 نومبر ( پی ٹی آئی ) مشرقی گوداوری ضلع کو گذتشہ مہینے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں آئے طوفان ہدہد کے نتیجہ میں 507 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے نقصانات کا جائزہ لینے ضلع کے دورہ پر آئی مرکزی ٹیم کو اس سے مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلون کی وجہ سے دھان کی فصلوں ‘ ہارٹیکلچر ‘ سڑکوں ‘ عمارتوں ‘ برقی انفرا اسٹرکچر وغیرہ کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نقصان سامنے آیا ہے ۔ مرکزی ٹیم کی قیادت جوائنٹ سکریٹری وزارت داخلہ مسٹر کے کے پاٹھک کر رہے تھے ۔ اس ٹیم میں چار وزارتوں ٹرانسپورٹ ‘ زراعت ‘ برقی اور مرکزی الیکٹریسٹی اتھاریٹی کے عہدیدار شامل تھے ۔ یہ ٹیم ریاست میں ہد ہد سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے یہاں آئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT