Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ہدہد قومی آفات سماوی : این رگھوویرا ریڈی

ہدہد قومی آفات سماوی : این رگھوویرا ریڈی

مرکز سے 2 ہزار کروڑ کی امداد کا مطالبہ ، کانگریس کیڈر کی بھی امداد رسانی

مرکز سے 2 ہزار کروڑ کی امداد کا مطالبہ ، کانگریس کیڈر کی بھی امداد رسانی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ساحلی آندھرا میں آئے طوفان ہدہد کو قومی آفات سماوی قرار دیا جائے ۔ کیوں کہ طوفان کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے ۔ لاکھوں افراد بے گھر ہونے کے علاوہ وہ اپنے روزمرہ ساز و سامان سے تک محروم ہوگئے ہیں ۔ فی الحال متاثرہ افراد بے یار و مددگار ہوگئے ہیں ۔ صدر اے پی سی سی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جو کہ بروز منگل ویزاگ کا دورہ کرنے والے ہیں مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر راحت رسانی کے ساتھ ساتھ مالی وسائل کا بھی اعلان کریں کیوں کہ یہ وقت مزید انتظار کا نہیں ہے ۔ مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ فی الفور 2 ہزار کروڑ روپیوں کا اعلان کرے اور ریاست آندھرا پردیش کو قومی آفات سماوی قرار دے ۔ انہوں نے دوران گفتگو اس بات کا اشارہ دیا کہ کل ہند صدرکانگریس پارٹی شریمتی سونیا گاندھی ، وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی کر کے اے پی حکومت کو مناسب مدد کرنے کی اپیل کریں گی ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ متاثرین کو راحت اور امداد رسانی کے لیے شلٹرس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ۔ صدر پی سی سی نے بتایا کہ کانگریس کارکن سرکاری مشنریز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ریلیف آپریشن میں مدد کریں گے ۔ کانگریس قائدین متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پر میسر سہولتوں کا جائزہ لیں گے ۔ بشرطیکہ راستے فوری طور پر بحال ہوجائیں ۔ بہت سارے مقامات پر عمارتوں کے علاوہ پیڑ اور سڑکیں اور ٹرین ٹریکس تباہ و برباد ہوگئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آمد و رفت میں خلل پڑا ہے یہ سہولتیں جوں ہی بحال ہوجائیں یا پھر کوئی اور متبادل سہولت دستیاب ہو تو قائدین فوری متاثرہ مقامات تک پہونچ کر عوام کی مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام بھی بے حد متاثر ہوگیا ہے جس کی وجہ عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ مسٹر رگھوویرا ریڈی نے حکومت اے پی سے درخواست کی کہ وہ طوفان کے متاثرین کو بھر پور مدد کریں تاکہ وہ مزید متاثر ہونے نہ پائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT