Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہدہد نے ہندوستان کو نمبر ایک مقام سے دُور رکھا

ہدہد نے ہندوستان کو نمبر ایک مقام سے دُور رکھا

دبئی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ویزاگ میں منعقد شدنی مقابلہ یہاں آئے طوفان ہدہد کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرنے کا موقع گنوانا پڑا ہے جب کہ آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں آسٹریلیا جس نے پاکستان کے خلاف 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں 3-0 کی شاندار کامیابی حاصل کی، نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ونڈے میں سنسنی خیز اور ڈرامائی اختتام کے دوران ایک رن سے شکست دی ہے اور دوسری جانب ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویزاگ میں منعقد شدنی تیسرا ونڈے طوفان کی ندر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی کا پہلا مقام اب واضح طور پر آسٹریلیا کی جھولی میں ہے، لیکن 2015ء ورلڈ کپ کے تناظر میں دونوں ٹیموں کے درمیان نمبر ایک مقام کی دوڑ دلچسپ ہوچکی ہے۔ ویزاگ کا ونڈے منسوخ ہوجانے کے بعد اب ہندوستان اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف مابقی دو مقابلوں میں فتوخات حاصل کرلیتا بھی ہے تو وہ آسٹریلیا سے نمبر ایک مقام حاصل نہیں کرسکتا۔ موجودہ حالات میں مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کو 0.02 نشانات کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ مجموعی طور پر 114 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے 5 ونڈے مقابلوں کے بعد ہی پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT