Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہد ہد طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہد ہد طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سوریا پیٹ 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ جمعیۃ علماء نے ہد ہد طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ پیش کرنے کی مقامی ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا ذوالفقار وشاکھاپٹنم ، مولانا غفران وجیا

سوریا پیٹ 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ جمعیۃ علماء نے ہد ہد طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ پیش کرنے کی مقامی ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا ذوالفقار وشاکھاپٹنم ، مولانا غفران وجیا نگرم ، محمد سلیم سریکا کولم کی ابتدائی اجمالی رپورٹ کے مطابق عثمانیہ مسلم کالونی کنٹل واڑہ، گھوگا پورم، کی وارم اشرف نگر حیدر نگر ،بی ایم پالم اور دیگر علاقوں میں زائد از ایک ہزار مسلم مکانات ٹین پوش اور گھاس پوس کے تھے جو ہد ہد طوفان کی وجہ سے مکل تباہ و برباد ہوگئے مذکورہ علاقہ میںمدرسہ اشرف العلوم عیدگاہ،قبرستان و مسجد کی عمارت مینار گنبد بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ صدر جمعیۃ علماء نے بتایا کہ ان علاقوں میں متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیںہے متاثرین بے آسرا و بے گھر ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں پہونچ رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ کی ہدایت پر مقامی جمعیۃ کے ذمہ داران مولانا ذوالفقار وشاکھاپٹنم مولانا غفران وجیا نگرم ، محمد سلیم سریکا کولم ، حافظ الطاف راجمندری اپنے رفقاء کے ہمراہ راحت رسانی کے کاموں میں لگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب حافظ خلیق احمد جابر جنرل سکریٹری کی قیادت میں ایک وفد ان علاقوں کا دورہ کر کے مکمل جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا ۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کی امداد و باز آباکاری کیلئے جمعیۃ علماء مختلف اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT