Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ہد ہد طوفان کے باوجود وشاکھاپٹنم عوام کے حوصلے بلند ایک سال کی تکمیل کے موقع پر جلسہ : چندرا بابو نائیڈو کا خطاب

ہد ہد طوفان کے باوجود وشاکھاپٹنم عوام کے حوصلے بلند ایک سال کی تکمیل کے موقع پر جلسہ : چندرا بابو نائیڈو کا خطاب

وشاکھاپٹنم 12 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ سائیکلون ہد ہد نے بندرگاہی شہر وشاکھا پٹنم میں گذشتہ سال بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی تاہم اس سے مقامی عوام کا جذبہ نہیں ٹوٹا تھا ۔ نائیڈو نے ہد ہد طوفان کے ایک سال کی تکمیل پر منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہد ہد نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن اس سے مقامی عوام کا حوصلہ نہیں ٹوٹا تھا ۔ یہ تقریب وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی تھی ۔ طوفان ہد ہد 12 اکٹوبر 2014 کو ٹکرایا تھا ۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائڈو بھی آر کے بیچ پر منعقدہ تقریب میں موجود تھے ۔ جلسہ سے خطاب کرنے سے قبل چندرا بابو نائیڈو نے موم بتی ریلی میں شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وشاکھا پٹنم کو ہندوستان کے بہترین شہر کے انداز میں ترقی دی جائیگی جس کیلئے مرکزی حکومت کی منظوری اور مدد حاصل رہیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ بندرگاہی شہر میں میٹرو ریل پراجیکٹ کے پہلے مرحلہ کو 2018 تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ مجوزہ انٹرنیشنل ائرپورٹ بھوگاپورم کے مقام پر تعمیر کیا جائیگا اور اس کی تکمیل کے ساتھ ہی یہ شہر ایک عظیم شہر بن جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT