Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ہد ہد کے نقصانات کو کم کرنے کوشش کی گئی

ہد ہد کے نقصانات کو کم کرنے کوشش کی گئی

تین ساحلی اضلاع میں زبردست تباہی : چندرا بابو نائیڈو

تین ساحلی اضلاع میں زبردست تباہی : چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد 20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا کہ کئی پیشگی احتیاطی اقدامات کے باوجود ساحلی علاقہ میں طوفان ہد ہد کی وجہ سے زبردست تباہی آئی ہے ۔ ہد ہد طوفان پر ایوان میں مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس مسئلہ سے نمٹنے اور اس کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی گئی ۔ یہ توقع تھی کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 160 تا 170 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہونگی لیکن یہ ہوائیں 220 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیںجن سے ساحلی تین اضلاع میں زندگی درہم برہم ہوگئی ۔ خاص طور پر ویزاگ پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتوار کو بھی کام کیا اور برقی و ٹیلیکام خدمات کو پیشگی روک دیا تاکہ نقصان کم ہوسکے اور متاثرین کی مدد کیلئے بہترین پیکج دیا گیا ۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ساتھ متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور عوام کا حوصلہ بلند کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری مشنری کو تیزی سے حرکت میں لاتے ہوئے کام کیا گیا ۔ ہم نے عوام کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا ۔ انہیں غذا ‘ پانی اور دودھ کے پیاکٹس فراہم کئے گئے ۔ چیف منسٹر نے متاثرین کی مدد کیلئے رقومات دینے والے کارپوریٹ اداروں ‘ رضا کارانہ تنظیموں اور دوسروں سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT