Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / ہراج ‘فنڈس اکٹھا کرنے کی نئی اختراع

ہراج ‘فنڈس اکٹھا کرنے کی نئی اختراع

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے مونوگرام والے سوٹ کے ہراج کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ملک یہ بھی ہوسکتا ہیکہ وزیر فینانس اپنی آئندہ بجٹ تقریر میں عوامی پراجکٹس کیلئے فنڈس کی فراہمی یقینی بنانے ایسے اختراعی راستے اختیار کریں ۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا صنعتی و تجارتی اداروں پر

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے مونوگرام والے سوٹ کے ہراج کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ملک یہ بھی ہوسکتا ہیکہ وزیر فینانس اپنی آئندہ بجٹ تقریر میں عوامی پراجکٹس کیلئے فنڈس کی فراہمی یقینی بنانے ایسے اختراعی راستے اختیار کریں ۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا صنعتی و تجارتی اداروں پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس طرح کے ہراج کا طریقہ کار وضع کرے تا کہ یہ ایک مستقل خصوصیت بن جائے ۔ گجرات کے ایک تاجر کی جانب سے مودی کے مونو گرام والے بند گلا سوٹ کی قیمت 4.31 کروڑ روپئے ادا کرنے والی ماضی میں گاندھی اور ابراہم لنکن کی یادگاروں کے ہراج پر اس سے بھی کم قیمت کے تضاد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ کیا اس ہراج سے ہمارا قومی فخر مربوط ہے ؟ کیا ہماری عظیم شخصیتوں کا اس طرح کی شہرت و انعامات سے موازنہ کیا جاسکتا ہے؟ کپل سبل نے اپنے بلاگ پر ’’ہراجوں کا تہوار ‘‘ کے عنوان سے مضمون تحریر کیا جس میں انہو ںنے گجرات کے اس تاجر کا ذکر کیا اور یہ جاننا چاہا کہ کیا وہ مزید اشیاء بشمول رنگا رنگ کورٹ اور اسٹائلسٹ کرتا بھی حاصل کرنے کی منتظر ہیں تا کہ ایک میوزیم قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر کس تاجر کو کس بات سے تحریک ملی ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک نیا رجحان بن جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT