Wednesday , December 19 2018

ہراسانی اور الزام سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانیوں اور سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 20 سالہ نونیتا جو سنگارینی کالونی علاقہ کے ساکن نریش کی بیوی تھی اس خاتون نے /23 جولائی کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نونیتاکی شادی سال 2007 ء میں ہوئی تھی اور ان کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے ۔ نونیتا کا شوہر زائد جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا اور گزشتہ دنوں اس خاتون پر گیارہ ہزار روپئے سرقہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔پولیس سعیدآباد مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT