Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / ہراسانی کاشکار 2بیویوں نے شوہر کا قتل کردیا

ہراسانی کاشکار 2بیویوں نے شوہر کا قتل کردیا

حیدرآباد ۔ /19 نومبر (سیاست نیوز) مسلسل ہراسانی کی شکار دو بیویوں نے اپنے شوہر کا بے دردانہ طور پر قتل کردیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ سائبر آباد کے جگر گری گٹہ علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب مہیندر یادو ساکن اسبسطاس کالونی نے جیوتی اور پدما نامی دو خواتین سے شادی کی تھی اور انہیں آئے دن ہراساں کیا کرتا تھا ۔ عادی شرابی مہیندر یادو اپنی دونوں بیویوں کو ہراساں ہی نہیں بلکہ ان کو مارا بھی کرتا تھا ، جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھیں ۔ کل رات بھی دونوں بیویوں سے مہیندر یادو کا جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں جیوتی اور پدما نے اپنے شوہر سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا اور اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ اتنا ہی نہیں گلا کاٹنے کے بعد شوہر کی موت کو یقینی بنانے کیلئے دونوں بیویوں نے مہیندر یادو کی نعش پر کیروسین چھڑک کر آگ لگادی ۔ جگت گری گٹہ پولیس کو مہیندر یادو کی نعش آج اس کے مکان سے دستیاب ہونے پر قتل کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا کہ دونوں بیویوں کے ملوث ہونے کی اطلاع پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے تفتیش کے دوران یہ پتہ لگایا کہ جیوتی اور پدما نے ہی اپنے ظالم شوہر کا قتل کیا ہے ۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم اس کے 5 بیٹوں کے حوالے کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات

ہے ۔

TOPPOPULARRECENT