Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / ہراسانی کا شکار نئی دلہن کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

ہراسانی کا شکار نئی دلہن کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر اور اس کے بہنوائی کی ہراسانی سے تنگ آکر 5 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ یہ افسوسناک واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چتھری ناکہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر پولیس چھتری ناکہ محمد شاہنواز کے مطابق 20 سالہ انوشا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انوشا کی شادی 5 ماہ قبل آر این کالونی کے ساکن وردھن سے ہوئی تھی ۔لڑکی کا مائیکے ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھتا ہے ۔ شادی کے چند روز بعد ہی مبینہ طور پر اس لڑکی کو ہراساں کیا جارہا تھا ۔ ذہنی اور جسمانی اذیت سے لڑکی تنگ آچکی تھی ۔ خاتون کا شوہر وردھن اور اس کا بہنوائی ایک لاکھ مزید جہیز کیلئے انوشا کو پریشان کر رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT