Tuesday , June 19 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ہربل فیشیل سے چہرے پر نکھار لائیں

ہربل فیشیل سے چہرے پر نکھار لائیں

دودھ کی بالائی یا کھانے کے دو چمچ شہد لے کر چہرے پر مساج کریں۔ یہ چہرے کے لئے بہترین ہربل موئسچرائزنگ ہے۔ اگر آپ کی جِلد چکنی ہے تو اس میں دو چار قطرے لیموں کے شامل کرکے دیکھ لیں۔ چہرے کے ہلکے مساج کے بعد بھاپ لیں۔ اس کے لئے ایک بڑی دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ سمندری نمک اور پودینے کے پتے ڈال لیں اور پانی کو خوب کھولا لیں، پھر چولہا بند

دودھ کی بالائی یا کھانے کے دو چمچ شہد لے کر چہرے پر مساج کریں۔ یہ چہرے کے لئے بہترین ہربل موئسچرائزنگ ہے۔ اگر آپ کی جِلد چکنی ہے تو اس میں دو چار قطرے لیموں کے شامل کرکے دیکھ لیں۔ چہرے کے ہلکے مساج کے بعد بھاپ لیں۔ اس کے لئے ایک بڑی دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ سمندری نمک اور پودینے کے پتے ڈال لیں اور پانی کو خوب کھولا لیں، پھر چولہا بند کردیں اور تولیہ سَر پر ڈال کر چہرے کو کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی کے قریب لے جاکر بھاپ لیں۔ خیال رہے کہ بھاپ بجائے چہرے پر لگنے کے، اِدھر اُدھر نہ ہوجائے۔ جب چہرے پر پسینہ آجائے تو بھاپ لینا بند کردیں اور چہرے کو کسی ململ کے کپڑے یا روئی کی مدد سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ اس سے نہ صرف چہرے کا میل کچیل صاف ہوجاتا ہے بلکہ چہرے سے بلیک ہیڈز بھی صاف ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT