Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہربھجن سنگھ کا استقبالیہ: وزیراعظم مودی اور کئی اسٹارز کی شرکت

ہربھجن سنگھ کا استقبالیہ: وزیراعظم مودی اور کئی اسٹارز کی شرکت

نئی دہلی ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جہاں وزیراعظم نریندر مودی سمیت کرکٹ اور بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ ہربھجن اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا کی تقریب کا اہتمام نئی دہلی میں کیا گیا جہاں سیاست،کھیل اور شوبز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں موجودہ وزیراعظم مودی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شوبز اور کرکٹ کے حلقوں سے بھی ہربھجن سنگھ کے رفقاء نے شرکت کر کے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT