Wednesday , December 12 2018

ہربھجن کیخلاف ہتک عزت کی نوٹس

موہالی ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام ) آف اسپنر ہربھجن سنگھ نئے مسائل میں پھنس گئے۔ انہیں خاتون مسافر کیخلاف مبینہ طور پر نامناسب فقرے بازی کے باعث مقامی ایئر لائن کی ملازمت سے محروم ہونے پر سابق پائلٹ برنارڈ ہوسلین نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ ان کے وکیل سمیت شکلا نے کہا ہے کہ دو مسافروں نے برنارڈ ہوسلین کیخلاف غلط شکایت کی جبکہ اس معاملے میں ہر بھجن سنگھ نے بھی مداخلت کی جس کے سبب پائلٹ کو اپنی ملازمت کھونی پڑی۔ ایئرلائن کو بھی غلط شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے نکالنے پر قانونی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT