Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / ہردوئی کی مل سے چاول کی دس ہزار بوریاں برآمد

ہردوئی کی مل سے چاول کی دس ہزار بوریاں برآمد

ہردوئی, 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ہردوئی کوتوالی دیہات علاقے میں ضلع انتظامیہ نے ‘پشو پتی ناتھ ایگرو رائس مل’ پر چھاپہ مار کر غریبوں کو بانٹنے جانے والے چاول کی دس ہزار بوریاں برآمد کی۔ اے ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں واقع رائس مل میں گزشتہ رات کی گئی چھاپہ ماری کے دوران سرکاری راشن کے چاول کی 10 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ برآمد چاول کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کی کارروائی نصف شب کے بعد تک جاری تھی اور اس دوران سرکاری افسران رائس مل میں موجود رہے ۔ جس رائس ملر کے یہاں سرکاری راشن کا چاول برآمد کیا گیا ہے اس کے پاس ضروری کاغذات اور کارپوریشن کے آٹھ گودام کی ہینڈلنگ کا ٹھیکہ بھی ہے ۔انہیں اشیائے ضروریہ کارپوریشن کے گوداموں سے سرکاری راشن دکانداروں کو مستحقین ، بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز کو دیا جاتا ہے ۔راکیش کمار کے مطابق شیلندر گپتا کی اس رائس مل میں سرکاری راشن کے چاول کے وسیع ذخیرے کی خفیہ اطلاع انتظامیہ کو ملی تھی۔اس اطلاع کے بعد جب انتظامیہ نے رائس مل پر چھاپہ مارا تو رائس مل میں آٹھ ٹرکوں میں سنڈیلہ، شاہ آباد اور بہت سے مقامات کی ضروری اشیا کارپوریشن کے سرکاری گودام میں راشن کے کوٹوں کا چاول راشن کی دکانوں میں جانے کے بجائے اس رائس مل میں ٹرکوں میں لدا کھڑا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT