Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ہردیک کی جیل سے رہائی ، گجرات سے روانگی

ہردیک کی جیل سے رہائی ، گجرات سے روانگی

شرطِ ضمانت کے مطابق آئندہ 6 ماہ تک اودے پور میں قیام
سورت ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لاج پور جیل میں 9 ماہ تک محروسی کے بعد ہردیک پٹیل کی آج رہائی کے بعد ان کے وکلاء نے آج مقامی عدالت کو مطلع کیا ہے کہ 22 سالہ تحریک تحفظات کے لیڈر آئندہ 6 ماہ تک راجستھان کے شہر اودے پور میں قیام کریں گے ۔ سورت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے ہردیک کے وکلاء نے بتایا کہ ہردیک پٹیل اودے پور میں شانتی نگر ایرپورٹ روڈ پر ایک مکان میں قیام پذیر ہوں گے ۔ گجرات ہائی کورٹ گذشتہ ہفتہ مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا آئندہ 6 ماہ تک قیام کے بارے میں مقامی عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کریں اور ہردیک پٹیل ایک یا دو یوم میں گجرات سے باہر نکل جائیں گے ۔ کیوں کہ پولیس نے ریاست میں ان کے قیام سے نقص امن کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ ریزرویشن کوٹہ لیڈر کے خلاف بغاوت کے 2 کیس اور تشدد کا ایک کیس زیر دوران ہیں ۔ اور گجرات ہائی کورٹ نے تینوں کیسوں میں مشروط ضمانت منظور کردی ہے اور کہا تھا کہ آئندہ 6 ماہ تک انہیں گجرات سے باہر قیام کرنا ہوگا ۔ جس کے مطابق وہ 48 گھنٹوں میں راجستھان کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔ دریں اثناء اودے پور میں جس مکان میں قیام کریں گے وہ سابق کانگریس ایم ایل اے پشکر پٹیل کا ہے اور راجستھان میں پٹیل برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہردیک نے مودی کوبھی نشانہ بنایا
دریں اثناء گجرات کے پٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہردیک پٹیل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بالواسطہ طور پر نشانہ بنایا۔ گزشتہ سال اکتوبر ماہ سے یہاں سورت کی لاجپور جیل میں بند 23 سالہ ہردیک نے آج ضمانت پر رہائی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل اور دیگر امور پربات چیت کرنے کے علاوہ اپنے خاص انداز میں مودی کی جانب سے 2014 ء میں دیئے گئے 56 انچ کے سینے سے متعلق سرخیوں میں رہنے والے بیان پر بھی طنز کیا۔ ہردیک نے نامہ نگاروں سے خطاب میں کچھ حد تک شاعرانہ انداز میں کہا کہ مجھے تو ہائیٹ (بلندی) چاہئے نا باڈی (جسم) چاہئے، نا ہی 56 انچ کا سینہ چاہئے ، مجھے تو صرف اپنے سماج کا حق چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT