Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہرشل گبز کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ

ہرشل گبز کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ

کویت سٹی۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے سابق اور جارحانہ اوپنر ہرشل گبز کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کر دئیے گئے اس کا باضابطہ اعلان کویت کرکٹ اسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ ہرشل گبزکویت کرکٹ اسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر کویت پہنچے ۔ انہوں نے کویت ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور گبز کویت کرکٹ ٹیم کی2ماہ تک کوچنگ کریں گے جس میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاریاں بھی شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد اپریل میں ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT