Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہرلینڈ مافیا کے پیچھے سیاست داں ہوتے ہیں؟

ہرلینڈ مافیا کے پیچھے سیاست داں ہوتے ہیں؟

حیدرآباد ۔ /20 اگست (ایجنسیز) مشہور کہاوت ہے کہ ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک اچھی عورت ہوتی ہے ۔ ہاں یہی بات لینڈ مافیا اور سیاست دانوں کیلئے صادق آتی ہے ۔ ہرلینڈ مافیا کے پیچھے ایک سیاست داں ہوتا ہے ۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ سیاست داں ان کے شخصی مفاد اور فائدوں کے لئے گینگسٹرس کو پناہ دیتے ہیں اور ان کا تحفظ کرتے ہیں اور درحقیقت ایک متوازی ایڈمنسٹریشن چلاتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی قائدین ابتداء میں رئیل اسٹیٹ اور لینڈ شارکس کی پذیرائی کرتے ہیں اور جب ان کا مقصد پورا ہوجاتا ہے تو انہیں ختم کردیتے ہیں ۔ ایک کے بعد ایک دو واقعات میں جس میں گینگسٹرس اور لینڈ مافیا ڈانس کی رقابتیں منظر عام پر آئیں ۔ نعیم کی ہلاکت کے واقعہ کو ابھی فراموش ہی نہیں کیا گیا ۔ کانگریس قائد ڈی یادگیری پر ہفتہ کو ہوئے حملہ سے لینڈ مافیا اور اتھارٹیز کے درمیان اراضی معاملتوں کی یکسوئی کے سلسلہ میں تنازعات کے نتیجہ میں حملوں کی خراب تصویر ظاہر ہوئی ہے ۔ سائبر آباد (ایسٹ) کمشنر ایم ایم بھاگوت نے کہا کہ ان کے کمشنریٹ حدود میں 70 فیصد سے زیادہ کیسیس اراضیات سے متعلق ہیں  ۔ لینڈ مافیا ڈانس اور سیاست دانوں کے درمیان تنازعات کی وجہ اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ، ایس آئی ٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ہے ۔ یہ شبہ کیا جاتا ہے کہ نعیم نے دو سیاستدانوں اور چند سینئر پولیس عہدیداروں کی مدد سے پہاڑی شریف میں (33 ایکر) اور وقارآباد میں (15 ایکر) اراضیات حاصل کئے تھے ۔ ہفتہ کو پیش آئے واقعہ میں 30 سالہ روڈی شیٹر مہیش عرف ڈکوری بابو نے بوئن پلی میں یادگیری کو ہلاک کرنے کی کوشش کی کیونکہ اس سیاستداں نے ایک اراضی کے سیٹلمنٹ معاملہ میں اسے کمیشن ادا نہیں کیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ کمیشن کئی لاکھ روپئے کا تھا اور کہا کہ بابو کو قبل ازیں قتل کے دو کیسیس جائیداد اور اقدام ڈکیتی کے کیسیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ /10 ستمبر 2013 ء کو حشمت پیٹ کا ساکن بابو نے الوال کے بی جے پی قائد نرسمہا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سائبر آباد کی ایس او ٹی پولیس نے اسے ناکام بنادیا تھا ۔ قبل ازیں 2009 ء میں بابو نے نرسمہا کے ساتھ مبینہ طور پر الوال میں ایک شخص شیوراج یادو کا قتل کیا تھا ۔ اس کے بعد پھر 2010 ء میں بابو نے اراضی سے متعلق مسائل کیلئے بھونگیر میں ایک اور شخص پورنا چندر راؤ کو ختم کیا ۔ اس کے بعد بابو کے اس بی جے پی قائد کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے کیونکہ اس قائد نے شیوراج کو ختم کرنے کیلئے وعدہ کے مطابق اسے رقم اور پلاٹ نہیں دیا اور انہیں ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن ایس او ٹی نے اسے ناکام بنادیا ۔

TOPPOPULARRECENT