Saturday , December 15 2018

ہرمن جھوٹی اور چالاک :گپتا

نئی دہلی ۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف جمعہ کوخواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کی جانب سے تجربہ کار میتھالی راج کوباہرکرنے کی ہندوستانی کرکٹ دنیا میں کافی زبردست تنقید ہورہی ہے۔کرکٹ ماہرین کے بعد میتھالی راج کی مینیجرانیشا گپتا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ہرمن پریت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورانہیں ’’نادان، جھوٹھی اورچالاک ‘‘ کہا ہے۔انیشا گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے بدقسمتی سے ہندوستانی ٹیم سیاست میں یقین کرتی ہے نہ کہ کھیل میں۔ ہندوستان اورآئرلینڈ کے میچ میں راج کا تجربہ کتنا کام آیا تھا اس کو دیکھنے کے بعد بھی ہندوستانی ٹیم نے ہرمن پریت جونادان، جھوٹھی اورچالاک ہیں ان کو خوش کرنے کے لئے ان کی باتوں کو مان لیا گیا تھا۔ یہ ٹوئٹ ایک غیرتصدیق شدہ ٹوئٹراکاونٹ سے آیا تھا۔ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفونے جب انیشا گپتا سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا یہ انہیں کا ٹوئٹ ہے تومنیجرنے اعتراف کیا اوراپنے بیان پرقائم رہیں گے ، حالانکہ ان کا اکاونٹ کچھ گھنٹے کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویب سائٹ نے انیشا گپتا کے حوالے سے لکھا ہے میں نہیں جانتی کہ اندرکیا چل رہا ہے، لیکن چونکہ میچ نشرہورہے ہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کون بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے اورکون نہیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ میتھالی راج کے ساتھ اچھی کاکردگی کرنے کے بعد بھی کیا ہورہا ہے، اس کے پیچھے کافی گہرائی ہے، جسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT