Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہرمن پریت کو شکست،پیری کو آئی سی سی کا ایوارڈ

ہرمن پریت کو شکست،پیری کو آئی سی سی کا ایوارڈ

دبئی۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی آل راؤنڈرالیزے پیری نے آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی ایمی سیتھرویٹ اور ہندوستان کی ہرمن پریت کور کو پیچھے چھوڑ کر اعزاز حاصل کیا،ایمی سیتھرویٹ ونڈے اور بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔رواں برس سابق انگلش کپتان ریکائل فلنٹ کے انتقال کے بعد آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا ،پیری نے 14 ماہ میں 905رنز بنانے کے ساتھ 22وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ہتھورو سنگھے کو 60لاکھ کی ادائیگی
کولمبو۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) چندیکا ہتھورو سنگھے کے کرکٹ سری لنکا کے ساتھ معاہدے سے وارے نیارے ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکائی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر ہر ماہ 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ گراہم فورڈ کو ماہانہ ایک سے دو ملین روپے دیئے جاتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT