Wednesday , December 19 2018

ہرٹیج فریش کے شورومس پر پکوان مقابلوں کا انعقاد

ماہر پکوان سنجے تھوما کا مظاہرہ، مقامی گاہکوں کی شرکت
حیدرآباد۔13جنوری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ہرٹیج فریش کے پچاس سے زائد شوروم پر پکوان مقابلے منعقد ہوئے جس میں مقامی گراہکوں کو مہارت دیکھنے کا موقع فراہم کیاگیا۔ ایسٹ ماریڈ پلی کے ہرٹیج شوروم پر منعقد ہوئے پکوان مقابلے کی نگرانی ممتا ز ماہرپکوان سنجے تھوما نے کی جبکہ آر جے حیدرآباد ایف ایم نے مقابلے کی کاروائی چلائی۔مسٹر کے وی رائو سی ای او فیوچر ریٹیل لمٹیڈ نے بتایا کہ ڈھائی سو سے زائد لوگوں نے اس مقابلے میںحصہ لیاتھا جس میںسے بیس گرانڈ فینالے تک پہنچے ۔ گرانڈ فینالے میںبھی دوحصوں میںمقابلے منعقد کئے گئے ۔ او ران مقابلوں میںمرد حضرات نے بھی حصہ لیااور پکوان میںاپنی مہارت کے جوہر دیکھائے ۔ مقابلے میںحصہ لینے والوں کو پکوان کا تمام سامان بشمول انڈکشن چولہا بھی ہریٹیج فریش کی جانب سے فراہم کیاگیا ہے ۔ مقابلے کا مقصد لوگوں کے اندر پکوان کے شوق میںاضافہ کرنا ہے جبکہ بہت سارے ادارے اس کام کو آگے بڑھارہے ہیںمگر ہرٹیج فریش کے طرز پر ایسا مقابلہ کسی نے منعقد نہیں کیا۔ مسٹر رائو نے ہرٹیج فریش کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی او رکہاکہ ہمارے تمام آوٹ لیٹس میںمعیاری سامان واجبی داموں پر دستیاب ہے ۔ مسٹر رائو نے کہاکہ حیدرآباد روچولو ’’ حیدرآباد ی ذائقہ ‘‘ کے عنوان پر منعقد ہ مذکورہ پکوان مقابلہ ہمارے لئے اور ہمارے گاہکوں کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے تیس منٹ کے وقفہ میںمذکورہ ’ چکی‘ تیار کرنے کو کہا ۔ مقابلہ جیتنے والوں کو سنجے تھومو کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT