Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ہرکشن سنگھ سرجیت کی اہلیہ کا انتقال

ہرکشن سنگھ سرجیت کی اہلیہ کا انتقال

نئی دہلی۔/27ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مجاہد آزادی اور مارکسٹ لیڈر ہرکشن سنگھ سرجیت کی بیوہ پریتم کور کا امراض پیرانہ سالی کی وجہ سے نوئیڈا کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ 90سالہ پریتم کور نے ہفتہ کی شام 6:55 بجے آخری سانس لی۔آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں بنڈلا ( ضلع جالندھر ) میں ادا کی جائیں گی۔ سرجیت اور پریتم نے 1938 میں شادی کی تھی اور دونوں نے جدوجہد آزادی کے ساتھ متعدد سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ سرجیت 1992 سے 2005 تک سی پی ایم کے جنرل سکریٹری رہے اور وہ یکم اگسٹ 2008 کو بعمر72 سال انتقال کرگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT