Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ بی جے پی سربراہ کے فرزند کی درخواست ضمانت مسترد

ہریانہ بی جے پی سربراہ کے فرزند کی درخواست ضمانت مسترد

چندی گڑھ 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چندی گڑھ کی ایک عدالت نے بی جے پی ہریانہ یونٹ کے صدر سبھاش برالا کے فرزند وکاس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ وکاس برالا پر ایک 29 سالہ خاتون کا تعاقب کرنے اور اس کے اغوا کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔ اڈیشنل ضـلع و سشن جج رجنیش کمار شرما نے وکاس برالا اور اس کے دوست آشیش کمار کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ عدالت نے ایک گھنٹہ تک وکلائے صفائی اور استغاثہ کے دلائل کی سماعت کے بعد یہ درخواست مسترد کی ۔ وکیل صفائی سوریہ پرکاش نے یہ بات بتائی ۔ متاثرہ خاتون ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار کی دختر تھی اور اس نے 23 سالہ وکاس اور اس کے دوست پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس کا نہ صرف تعاقب کیا تھا بلکہ اس کے اغوا کی بھی کوشش کی تھی ۔ ان دونوں کی 9 اگسٹ کو گرفتاری عمل میں آئی تھی اور یہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT