Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ میں ایک دلت لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت

ہریانہ میں ایک دلت لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت

چندی گڑھ۔/22اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فرید آباد کے سونپیڈ گاؤں میں 2دلت بچوں کو زندہ جلادینے کا دلخراش واقعہ ابھی بھول بھی نہیں پائے تھے کہ ہریانہ کے گوہنا ٹاؤن میں ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے جہاں پر ایک 15سالہ دلت لڑکے کو ایک پرندہ کے سرقہ کے الزام میں ماردیا گیا ۔ اس کی نعش آج مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع سونی پت کے گوہنا ٹاؤن میں ایک کمسن لڑکے کی نعش اس کے مکان میں دستیاب ہوئی جس پر ایک فاختہ کے سرقہ کا شبہ کیا جارہا ہے۔ متوفی لڑکے کے افراد خاندان کا الزام ہے کہ پولیس تحویل میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک گارگ نے بتایا کہ گڈیا لوہار کمیونٹی کے بعض افراد نے سونی پت پولیس سے رجوع ہوکر لڑکے کے خلاف فاختہ کے سرقہ کی شکایت کی تھی اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔دریں اثناء متوفی کے رشتہ داروں نے آج گوہنا ٹاؤن میں نعش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے قصور وار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت طلب کرلی گئی۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہونے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT