Tuesday , May 22 2018
Home / ہندوستان / ہریانہ کی گلو کار نے فلم ’’ویر ے کی ویڈنگ ‘‘ ہدایت کار اور پروڈیوسر کو نوٹس بھیجی

ہریانہ کی گلو کار نے فلم ’’ویر ے کی ویڈنگ ‘‘ ہدایت کار اور پروڈیوسر کو نوٹس بھیجی

نئی دہلی: ہریانہ کے مشہور گلوکار وکاس کمار نے پیر کے دن ’’ویر ے کی ویڈنگ ‘‘ کے ہدایت کار اور پروڈیو سر کی جانب ایک قانونی نوٹس روانہ کی ۔ان کا الزام ہے کہ اس فلم کے ہدایت کارنے مبینہ طور پر قانونی حقوق کو توڑتے ہوئے ان کا گا یا ہوا گا نا ان کی اجازت کے بغیر ا س فلم میں لیا ہے ۔

کمار کے وکیل نے بیان دیا کہ فلم کے میکرس ان کی اجازت کے بغیر یہ نغمہ استعمال پر انہیں سات کروڑ روپئے ادا کر نے مطالبہ کیا ۔کمار کے وکیل نے مزید کہا کہ ’’ اس فلم کے میکرس کو چاہئے کہ وکاس کمار سے معافی مانگے اور انہیں سات کروڑ روپئے بطور ہر جانہ ادا کریں۔

اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہم نے اس بارے میں ایک نوٹس سنسر بورڈ کے صدر پرسون جوشی کو بھیج دی ہے‘‘۔یہ فلم ۹ مارچ کو ریلیزہوگی۔

TOPPOPULARRECENT