Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہریانہ کے بلدی انتخابات میں آزاد امیدوار وں کو اکثریت

ہریانہ کے بلدی انتخابات میں آزاد امیدوار وں کو اکثریت

گرگاؤں ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے میونسپل کارپوریشن آف گرگاؤں کے 35 وارڈس کیلئے ہوئے انتخابات میں 21 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ حکمراں بی جے پی کو صرف 13 نشستوں پر کامیابی ملی ۔ انتخابات میں جملہ کامیاب ہونے والے 35 امیدواروں میں 15 خواتین ہے ۔ انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی وزیر پی ڈبلیو ڈی راؤ نربیر سنگھ نے کہا کہ اگرچہ آزاد امیدواروں کو نمایاں کامیابی ملی لیکن میئر بی جے پی کا ہوگا اور آزاد امیدواروں کی انہیں تائید حاصل رہے گی ۔ ریاستی کانگریس صدر اشوک تنور نے دعویٰ کیا کہ یہ انتخابی نتائج صاف ظاہر کرتے ہیں کہ عوام میں بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل کو مسترد کردیا ہے ۔ لوک دل کو صرف ایک نشست پر کامیابی ملی۔

TOPPOPULARRECENT