Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / ہریانہ: 5 نوجوانوں نے نابالغ کی عصمت ریزی کرکے زہر دے دیا

ہریانہ: 5 نوجوانوں نے نابالغ کی عصمت ریزی کرکے زہر دے دیا

نئی دہلی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے فتح آباد علاقہ کے ایک گاؤں میں 5 نوجوانوں نے 10 ویں کی ایک طالبہ سے گینگ ریپ کے بعد اس کو زہر کھلا دیا۔ اس کے بعد متاثرہ کی موت ہو گئی۔ حلانکہ مرنے سے پہلے طالبہ نے اپنی آپ بیتی اپنے والد کو بتا دی۔اس کے والد کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے گاؤں کے 2نوجوانوں کو نامزد کرتے ہوئے 6 لوگوں کے خلاف تاجرات ہند ( آئی پی سی) کی دفعہ 376 اور پاکسو قانون سمیت متعلق دفعات میں کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملے کے انکشاف کے بعد ایک ملزم نے زہر پی لیا، جس کو اگروہا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔آج تک کے مطابق ، پولیس نے بتایا کہ 15 سال کی نابالغ بچی کے والد نے بتایا کہ وہ صبح گیس سلینڈر لینے کے لیے گیا تھا۔ اس کی بیوی کھیت میں جانوروں کے لیے چارہ لینے گئی ہوئی تھی۔ اسی وقت موقع دیکھ کر ملزموں نے واردات کو انجام دیاہے۔ ملزموں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT