Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریتاہرم پروگرام کو کامیاب بنانے حیدرآبادیوں کی ذمہ داری

ہریتاہرم پروگرام کو کامیاب بنانے حیدرآبادیوں کی ذمہ داری

جے این ٹی یو مانصاحب ٹینک میں شجرکاری مہم ، ویدا کمار چیرمین ٹی آر سی کا خطاب
حیدرآباد۔15جولائی (سیاست نیوز) قطب شاہی اور آصف جاہی دور حکومت سے شہر حیدرآباد کوسرسبز وشاداب بنانے کا سلسلہ شروع ہوا لیکن متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام کے بعد غیرعلاقائی سرمایہ داروں نے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے شہر کی خوبصورتی کوتباہ کردیا مگر ساٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد حکومت تلنگانہ نے ہریتا ہرم کے ذریعہ شہر حیدرآباد کی قدیم تاریخ کااحیاء عمل میںلانے کی جو کوشش کی ہے اُس کاکامیاب بنانا حیدرآبادی عوام کی ذمہ داری ہے ۔چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر ایم ویدا کمار نے جے این ٹی یو مانصاحب ٹینک پر منعقدہ ہریتا ہرم پروگرام کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھراپردیش کا قیام ہونے سے قبل شہر حیدرآباد باغوں او رجھیلوں کے شہر سے ساری دنیا میںمشہور تھا ۔ شہر میں ہرطرف سبزہ اور تناوردرخت دیکھائی دیتے تھے جس کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے نام پر تباہ کردیا گیا۔ ویداکمار نے کہاکہ ماضی میںہر گھر کے سامنے تناور اشوکہ درخت لگائے جاتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک درخت چوبیس گھنٹے ائیر کنڈیشن کی ہوا کاکام کرتا ہے مگر ہمہ منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے نام پر شہر کے تمام درخت کاٹ دئے جارہے ہیں۔ شجرکاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کی روک تھام او رموثر بارش کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے ہر شہری کو ہریتا ہرم پروگرام میں شامل ہوکر شجرکاری انجام دینے اور شہر حیدرآباد کو مزید خوبصورت بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل جے این ٹی یوپروفیسر ایس ویکاس‘ این ایس ایس آفیسر پریتی ڈھولکیہ‘سابق پرنسپل ڈائرکٹر ایڈمیشن پروفیسر گیتا‘ سابق رجسٹرار پروفیسر ایس اے رحمن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT