Wednesday , December 12 2018

ہریتا پروگرام پر صد فیصد عمل آوری کا مشورہ

یلاریڈی 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کی ہریتا پروگرام کے ذریعہ سر سبز و شاداب بنانے کیلئے عہدیدار و عوامی نمائندوں سے بھر پور تعاون کرنے کی خواہش کی تھی جس کو صد فیصد پورا کرنے کے عزم کا ضلع ضامن روزگار اسکیم پی ڈی مسٹر وینکٹیشورلو نے اظہار کیا ۔ انہو ںنے منڈل تاڑوائی پر عوامی نمائندوں اور عہدی

یلاریڈی 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کی ہریتا پروگرام کے ذریعہ سر سبز و شاداب بنانے کیلئے عہدیدار و عوامی نمائندوں سے بھر پور تعاون کرنے کی خواہش کی تھی جس کو صد فیصد پورا کرنے کے عزم کا ضلع ضامن روزگار اسکیم پی ڈی مسٹر وینکٹیشورلو نے اظہار کیا ۔ انہو ںنے منڈل تاڑوائی پر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ ہریتا ہارم پروگرام پر بیداری اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر روزگار اسکیم کے عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایف او ناگیشور راو ‘منڈل پریشد بسنتا ‘نائب صدر سرینواس گوڑ ‘زیڈ پی ٹی سی ساوتری ‘ایم پی ڈی او لکشمی ‘سرپنچ فورم صدر سائی ریڈی اور منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT