Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریتا ہارم نرسریز کے ملازمین اجرت سے محروم

ہریتا ہارم نرسریز کے ملازمین اجرت سے محروم

کوڑنگل۔4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کیلئے قائم کردہ نرسریز کے ملازم متعلقہ کے بی پی یمس کی تساہلی سے بروقت مزدوری کے حصول سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں ۔ سمبرس پیٹ منڈل میں تمکی میٹلہ ‘ برہان پور‘ سمبرس پیٹ ‘ وڑچرلہ اور دیگر میلوار وغیرہ مقامات پر ہریتا ہارم نرسریز قائم ہیں ۔ پودوں کی آبیاری اورماحول کی صفائی وغیرہ پر مزدوروں کو مامور کیا گیا ہے ۔ عہدیداران محکمہ جنگلات کی جانب سے انہیںمزدوری ملتیہے ۔ تفصیلات آن لائن میں درج کی جاتی ہیں ۔ اندرون دو ہفتے ڈاک خانوں کے توسط سے دیہی سطح پر برانچ پوسٹ ماسٹرس کو رقم موصول ہوتی ہے مگر انہیں رقم ملنے کے بعد متعلقہ مزدوروں کو رقم کی ادائیگی میں بی پی یمس تساہلی سے کام لیتے ہوئے بروقت مزدوری کی رقم نہیں پہنچائی جارہی ہے ۔ تمام مزدور عہدیداران بالا سے ملتمس ہیں کہ انہیں بروقت مزدوری ملنے کا انتظام کریں ۔

TOPPOPULARRECENT