Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریتا ہرم سے لاپرواہی پر سخت کارروائی

ہریتا ہرم سے لاپرواہی پر سخت کارروائی

چیف منسٹر ایڈیشنل سکریٹری سمیتا سبھروال کا عہدیداروں کو انتباہ

کاماریڈی:19؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری کے ہر پودے کے تحفظ کیلئے خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر اڈیشنل سکریٹری شریمتی سمیتا سبھروال نے آج ضلع نظام آباد کے دورہ کے موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کے ہمراہ ضلع میں شجرکاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ چیف منسٹر اڈیشنل سکریٹری سمیتا سبھروال، اوایس ڈی چیف منسٹر پرینکا ورگس، ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کے ساتھ کاماریڈی منڈل کے راجم پیٹ، رامیشور پلی، سداشیو نگر منڈل کے ٹیکریال، ڈچپلی منڈل کے ترمن پلی نرسریوں کی تنقیح اور ترمن پلی میں شجرکاری کی۔ کاماریڈی منڈل کے پاتا راجم پیٹ میں کمیٹی بلاک کے تحت دیہات کے تحت 12 ہزار پودوں کی شجرکاری کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے جائزہ لیا اور سرپنچ شیخ احمد کی ستائش کی۔ 47 ہزار پودوں کی شجرکاری کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ زرعی زمین میں 10 ہزار ساگوان کے پودوں کی شجرکاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیںاور شجرکاری کئے گئے اور آئندہ سال کیلئے ابھی سے نشاندہی کرنے ہدایت کی دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانانے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ہریتا ہرم کی کامیابی کیلئے گذشتہ دو ماہ سے اقدامات کئے جارہے ہیںاور ورنگل میں کلسٹر کا قیام کرتے ہوئے تحصیلدار اور ایم پی ڈی اوز کو ذمہ داریاں دی گئی ہے اور شیڈول کے مطابق ایک روز قبل ہی عہدیداردیہاتوں میں شب بسری کررہے ہیںاور دیہی علاقوں میں 2.89 کروڑپودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے اور اچانک معائنوں کے ذریعہ کلسٹر عہدیداروں کی تنقیح کی جارہی ہے اور رات کے اوقات میں شب بسری کررہے ہیں یا نہیں جائزہ لیتے ہوئے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 8 عہدیداروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔ شریمتی سمیتا سبھروال نے بتایا کہ بنیادی طورپر عہدیدار اور عوامی نمائندوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ کلسٹر ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق عہدیداروں سے دریافت کی۔ چیف منسٹر کے او ایس ڈی قومی شاہراہ پر کنسلسٹنسی اور ٹول گیٹ کے منیجر سرینواس کی جانب سے ہریتاہرم کے تحت کی جانے والی شجرکاری اور ٹول گیٹ کے علاقہ میں 60 کلو میٹر سڑک کے دونوں جانب 16 ہزار پودوں کی شجرکاری کے بارے میں واقف کراتے ہوئے چیف منسٹر کے او ایس ڈی نے سڑکوں پر لگائے گئے پودے ٹھیک طور پر نہ لگانے پر کہا کہ قومی شاہراہ پر ہرا بھرا رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ نوا یوگا کی جانب سے 12 ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی،ڈموا پی ڈی وینکٹیشورلو، آرڈی او  موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT