Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ہریتا ہرم کے تحت کل 12لاکھ پودوں کی شجرکاری

ہریتا ہرم کے تحت کل 12لاکھ پودوں کی شجرکاری

حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر جنگلات و ماحولیات جوگو رامنا نے کہا ہے کہ تلنگانہ ہریتا ہارم پروگرام میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جہاں 10اضلاع نے مقررہ نشانہ کی صدفیصد تکمیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سرسبز بنانے کی مہم کے تحت 27ستمبر کو کسان بھی حصہ لیں گے اور 12لاکھ پودے لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین سال کے دوران متعلقہ عہدیداروں نے ریاست بھر میں 32کروڑ پودوں کی شجرکاری کی ۔ وزیر جنگلات نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اکٹوبر کے دوران بھی ہریتا ہرم پروگرام شروع کرتے ہوئے 40کروڑ پودوں کی شجرکاری کے نشانہ کی تکمیل کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT