Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہریتا ہرم کے پودوں کی عدم نگہداشت

ہریتا ہرم کے پودوں کی عدم نگہداشت

یلاریڈی ۔15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریتا ہرم پروگرام کے تحت لگائے گئے پودے عدم نگہداشت کی وجہ سے کثرت سے سوکھ گئے ۔ یلاریڈی حلقہ کے سدا شیو نگر منڈل میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح کرنے کیلئے 6جولائی کو وزیراعلیٰ مسٹر کے سی آر کے ساتھ مختلف قائدین نے تین لاکھ پودے قدیم تالاب کے پاس شجرکاری کئے تھے جوک چھ دنوں میں ہی سوکھ کر مرجھا گئے جس پر عہدیداروں نے جدید طور پر پودے لاکر شجرکاری کئے۔ فی الوقت ضامن روزگار مزدوروں سے اسے پانی پہنچایا جارہا ہے ۔ سدا شیو نگر منڈل میں تین لاکھ پودے لگانے پر اس میں سے 70ہزار پودے ضائع ہوگئے ۔ تاڑوائی منڈ ل میں بھی تین لاکھ پودے لگائے جانے پر اس میں سے صرف 500 پودے ہی باقی رہے ۔ یلاریڈی منڈل میں دو لاکھ 70ہزار پودے شجرکاری کرنے پر اس می ںسے صرف 10ہزار پودے باقی ہیں ۔ یہ حساب خود عہدیداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پر 6لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں ایک لاکھ 62ہزار پودے ہی لگائے گئے اور ان میں 40ہزار پودے ہی باقی ہیں ۔ گندھاری منڈل میں 17لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں چارلاکھ 50ہزار پودے ہی لگائے گئے اور ان میں آدھے پودے ضائع ہوگئے ۔ لنگم پیٹ منڈل میں 6لاکھ 40ہزار پودوں میں سے دو لاکھ 50 ہزار پودے لگائے گئے اور فی الوقت صرف 30ہزار پودے ہی باقی رہنے کی بات عہدیداروں کی جانب سے کہنا کسی تعجب سے کم نہیں ۔ اس طرح ہریتا ہرم پروگرام کے تحت لگائے گئے پودے نگہداشت صحیح طریقہ سے نہ ہونے پر ضائع ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT