Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ہریش راؤ غریبوں کیلئے مسیحا

ہریش راؤ غریبوں کیلئے مسیحا

حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی ساری کابینہ میں ہریش راؤ نے عوامی زندگی میں منفرد پہچان بنائی ہے۔ عوامی مسائل پر ٹیلی فون کیا جائے یا واٹس ایپ پر کوئی اطلاع دی جائے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غریبوں کے مسیحا ثابت ہورہے ہیں۔ جب بھی عوام مصیبت میں رہتے ہیں ریاستی وزیر ہریش راؤ کو یاد کرتے ہیں اور ہریش راؤ بھی فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے والوں کو کسی نہ کسی طرح مطمئن کرتے ہیں۔ ہریش راؤ اسمبلی حلقہ سدی پیٹ سے نمائندگی کرتے ہیں ان کی عوامی مقبولیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جب بھی عام یا ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ہریش راؤ کی اکثریت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سدی پیٹ کے عوام پہلے انہیں پبلک ٹیلی فون سے بات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کرتے تو ہریش راؤ فوری ردعمل کا اظہار کرتے تھے اور متعلقہ عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں حل کیا کرتے ہیں۔ واٹس اپ عام ہونے کے بعد ہریش راؤ کو اگر کسی ناگہانی واقعہ کی اطلاع دی جاتی ہے تو وہ اس پر توجہ دیتے ہیں۔ جگتیال نصف شب سڑک حادثہ کی اطلاع دینے پر ہریش راؤ نے ضلع کلکٹر اور ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ دوسرے دن میونسپل صدرنشین نے ایریا ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ساتھ ہی اس کی اطلاع ہریش راؤ کو بھی دی ہے۔ اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کا ایسا کوئی گاؤں نہیں ہے جہاں کے مسائل سے واقفیت کیلئے ہریش راؤ نے شب بسری نہ کی ہو، وہ اپنے حلقے کے بیشتر عوام کو نام سے جانتے ہیں۔ اردو میں بھی بات چیت کرتے ہوئے عوام کے مسائل اور ان کے جذبات کو محسوس کرتے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر ہریش راؤ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ہریش راؤ بھی چیف منسٹر کے اعتماد پر کھرا اُترتے ہیں۔ وزارت آبپاشی کی ذمہ داری قبول کرنے والے ہریش راؤ نے پڑوسی ریاستوں سے آبی تنازعات کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ نوٹ بندی کے بعد نقد رقمی لین دین سماج بنانے کی بات آتی ہے تو ہریش راؤ نے یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کو کیاش لیس اسمبلی حلقہ بنانے کا فیصلہ کیا اور ابراہیم پور کو ہفتہ 10دن میں نقد رقمی لین دین سے پاک گاؤں میں تبدیل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT