Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہریش راؤ نے کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا

ہریش راؤ نے کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا

حیدرآباد 21 جنوری ( آئی این این ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے ہفتہ کی رات دیر گئے کالیشورم پراجیکٹ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا ۔ وزیر موصوف نے پیکج 6 ‘ 7 اور 8 کے کاموں کا پیدا پلی ضلع کے دھرمارم منڈل میں نندی میڈارام کے مقام پر جائزہ لیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے کریمنگر ضلع میں بھی اس پراجیکٹ کے کاموں کا جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پیکج 7 کے کاموں میں تیزی پیدا کریں جہاں لائننگ میں نقصان کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ جاریہ سال جون تک تمام کاموں کو مکمل کرلیں۔ اتوار کی صبح بھی وزیر موصوف نے سنڈیڈلہ ‘ انارم اور میڈی گڈہ بیاریجس کے کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ ان کے ساتھ اسپیشل چیف سکریٹری ( آبپاشی ) ایس کے جوشی ‘ انجینئر ان چیف مرلیدھر راؤ اور چیف انجینئر وینکٹشورلو اور دوسرے بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT