Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ہریش رائو نے کی انارم اور سندیلا بیریج کے کاموں کی سست رفتاری پر برہمی

ہریش رائو نے کی انارم اور سندیلا بیریج کے کاموں کی سست رفتاری پر برہمی

عہدیداروں کے ساتھ دورہ، کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں کا جائزہ
حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) وزیرآبپاشی ہریش رائو نے آج مسلسل دوسرے دن کالیشورم پراجیکٹ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پیکیج 6 میں سرچ پول کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے 15 اگست تک کام کی تکمیل کی ہدایت دی۔ یہ کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ کنسٹرکشن کمپنی نویوگ انجینئرنگ کے نمائندے نے وزیرآبپاشی کو تفصیلات سے واقف کرایا اور کہا کہ اگست تک سرچ پول کا کام مکمل ہوجائے گا۔ وزیر آبپاشی نے پیکیج 6 کے پمپ ہائوز کے تعمیری کام کا بھی جائزہ لیا۔ ہریش رائو نے ایلم پلی بیریج کا دورہ کیا اور بیریج میں پانی کے بہائو کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈیم پہنچنے کے لیے موجودہ اپروچ روڈ کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا۔ بیریج کے بائیں جانب سڑک کے تعمیر کا کام جاری ہے اور بہت جلد دائیں جانب بھی کام کا آغاز ہوگا۔ ڈیم میں بھاری مقدار میں پانی کے بہائو کو دیکھتے ہوئے انجینئرس کو 24 گھنٹے چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہریش رائو نے سوندیلا بیریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔ بیریج کے جملہ 74 گیٹوں میں 33 گیٹوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ہریش رائو نے انارم بیریج کے مقابلے سوندیلا بیریج کی گیٹوں کے کام میں سست رفتاری پر کنٹراکٹر رام موہن ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائٹ پر موجود رہتے ہوئے گیٹوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ گائیڈبنڈ کے کاموں کی سست رفتاری پر ہریش رائو نے برہمی ظاہر کی اور کہا کہ ایک ماہ قبل جو صورتحال تھی آج بھی وہی برقرار ہے۔ ہریش رائو نے عہدیداروں کے ساتھ انارم بیریج کے کاموں اور پانی کے بہائو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ AFCONS کے نمائندے نے بتایا کہ 9 جولائی سے بیریج میں پانی کے بہائو کا آغاز ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT