Tuesday , December 11 2018

ہریش راؤ کو زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ

کلواکرتی منڈل تلگودیشم صدر ڈی برہمم کا پریس نوٹ

کلواکرتی25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منڈل تلگودیشم پارٹی صدر ڈی برہمم نے آج ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ٹی آر ایس اور سابق وزیر ہریش راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اور مقام و مرتبہ کا لحاظ رکھتے ہوئے بات کریں ۔اگر بولنے پر آئیں تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں ۔ انہیں ذرا برابر بھی حق نہیں کہ وہ چندابابوبابونائیڈو کے خلاف کچھ بولیں کیونکہ وہ آج جس مقام پر ہیں وہ نائیڈو کی دیں ہے ۔ یہ قائدین اور ان کی پارٹی انتخابات کے موقع پر صرف اور صرف ووٹ کی خاطر تلگودیشم اور ان کے پارٹی صدر پر غلط باتیں کر رہے ہیں جبکہ یہی لوگ تلنگانہ پراجکٹ تعمیر کے لئے آندھرائی کنٹراکٹرس سے کام لیتے ہیں جبکہ اس علاقے کے چیف منسٹر اور اس علاقے کی پارٹی غلط ہے تو پھر وہاں کی کنٹراکٹرس ان لوگوں کے لئے صحیح ہو رہے ہیں ۔ لہذا ہم ہریش راؤ اور ان کی جانب سے تلگودیشم کے خلاف زبان درازی کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور انہیں انتباہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ مقامی تلگودیشم اس کا جواب دینے کے لئے ہر طرح تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT