Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہر اسمبلی حلقہ میں خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن کا قیام

ہر اسمبلی حلقہ میں خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن کا قیام

خواتین کی سہولت کیلئے اقدام، ضلع کلکٹر نظام آباد کا صحافیوں سے خطاب

نظام آباد :12؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے آج پرگتی بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے تاکہ خواتین کیلئے سہولت ہوسکے ۔ضلع کلکٹر ضلع میں پہلی مرتبہ قائم کئے جانے والے وی وی پیاڈ اور فہرست رائے دہندگان کے بارے میں اور انتخابی اعلامیہ کے اجرائی و دیگر امور سے متعلق تفصیلی طور پر بات چیت کی اور ضلع میں ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے لہذا امیدوار اور صحافی انتخابی قواعد کے مطابق کام کریں تو بہتر ہوگا۔ 12 ؍ نومبر کے روز اعلامیہ کی اجرائی عم میں لائی جائے گی اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی حاصل کی جائے گی ۔ 19؍ نومبر پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہے 20؍ نومبر کے روز جانچ پڑتال ، 22؍ نومبر کو دستبرداری کی جاسکتی ہے اور 7؍ ڈسمبر کے روز رائے دہی اور 11؍ ڈسمبر کے روز رائے شماری کی جائے گی اور 13؍ ڈسمبر کے روز انتخابی عمل مکمل ہوجائے گاجب تک نافذ رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ 10؍ ستمبر سے 25؍ ستمبر تک فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اور تبدیلیوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی تھی 15 اور 16 کے رو ز خصوصی کیمپ قائم کئے گئے تھے ۔ 15 کے روز منعقدہ کیمپ میں عوام کی بڑی پیمانے پر تائید حاصل ہوئی اور 1.72لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہے ۔نظام آباد شہر میں ایک لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کے بعد آن لائن کے بعد پڑوسی اضلاع بانسواڑہ کو ملاکر جملہ 11.53لاکھ فہرست رائے دہندگان ہے ۔ فہرست رائے دہندگان میں کسی قسم کی غلطی نہ ہونے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ضابطہ اخلاق سختی کے ساتھ عمل آوری کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے اسی طرح ایم سی کمیٹی کا تقرر عمل میں لایا گیا اس کے ذریعہ اخبارات اور ٹی وی میں تشہیر سے متعلق قبل از منظوری دی جائے گی ۔ اس انتخابات میں وی وی پیاڈ کو نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کے کام کاج بی آئی ایل انجینئروں کی نگرانی میں جانچ پڑتال کی گئی ۔وی وی پیاڈ کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کے بعد کس امیدوار کو ووٹ ڈالا گیا اس کی رسید ظاہر ہوگی اور اس سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ اس میں کسی قسم کی دھاندلیوں نہیں ہوگی ۔ الیکشن کمیشن اس بارے میں دھاندلیاں نہ ہونے کا چیلنج کیا ہے ۔ اس بارے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین ، میڈیا کو شعور بیدار کیا گیا اور تمام افراد نے اس بارے میں مطمئن ہے الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جھنڈیاں ، سیاسی جماعتوں کی تصاویر، فلکسیوں کو ہٹادیاگیا ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ مشتبہ بینک کھاتوں کے بارے میں نظر رکھنے کی اور اس پر رپورٹ پیش کرنے کی بینک عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ غیر مجاز شراب منتقلی کے خلاف محکمہ آبکاری ، پولیس کو ہدایت دی گئی ہے امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس متحر یک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 1402 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ 32 پلیجنری پولنگ اسٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں اور خواتین کیلئے علیحدہ طور پر بھی ہر حلقہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے اور اس بارے میں مسیج کے ذریعہ تفصیلات فراہم کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کی منظوری سے اس بارے میں واقف کروایا جائیگا۔ اسی طرح جسمانی معذورین کیلئے بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے اس خصوص میں تربیت بھی دی گئی ہے ۔ معذورین کو ان کی اپنی زبان میں واقف کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ معذورین کیلئے وہیل چیر فراہم کئے جارہے ہیں اور عوام کو تفصیلات فراہم کرنے کیلئے میڈیا سنٹر کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی آر او انجیا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT